وزیر صحت پنجاب ڈاکٹرجاوید اکرم نے سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ نجی اسپتال پیسے بٹورنے کیلئے نارمل ڈلیوری کی بجائے سی سیکشن کرتے رہے اس لیے اب صحت کارڈ کو پنجاب کےغریبوں تک محدود کریں گے ۔
رپورٹس کے مطابق صحت سہولت پروگرام سے متعلق سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرصحت کی زیرصدارت اجلاس میں وزیرصحت پنجاب ڈاکٹرجاوید اکرم کی بریفنگ دی۔ وزیر صحت پنجاب نے بریفنگ میں انکشاف کیا کہ پنجاب میں نجی اسپتالوں نےپیسے کمانے کی خاطر صحت کارڈ پر سی سیکشن آپریشن کیے، پنجاب کے نجی اسپتالوں میں پیسے کمانے کیلئے نارمل ڈلیوری روکی گئی۔
وزیرصحت نےبریفنگ میں مزید کہا کہ نجی اسپتالوں میں مریضوں کوایک کی بجائے2 سٹنٹس ڈالے گئے،پنجاب میں صحت کارڈ کی مد میں200ارب کا قرضہ تھا،صحت سہولت کارڈکو پنجاب کےغریبوں تک مختص کریںگے،صحت سہولت کارڈپرایک دن کا26 کروڑخرچ کیاجارہا تھا،صحت سہولت کارڈ سے پنجاب کی عوام پر بوجھ ڈالا گیا وفاقی حکومت صحت سہولت پروگرام کی مد میں7ارب روپے دینے کی پابند ہے۔