استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان انتخابات میں اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبروں پر آئی پی پی پارٹی ذرائع نے وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ نواز لیگ کے ساتھ انتخابات میں سیٹ ایڈجسمنٹ کا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کےسربراہ جہانگیرترین اوررہنما عون چودھری نے گذشتہ رات مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔چالیس منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں سیاسی صورت حال اور انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں شہبازشریف کی جانب سے انتخابات میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی تجویز بھی دی گئی ۔ جس پر آئی پی پی قیادت نے اپنی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں اس تجویز پر بات کرنے کے بعد جواب دینے کا کہا۔ آئی پی پی اپنے سی ای ای اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ ن لیگ کے ساتھ انتخابی معاملات میں کس حد تک جانا ہے ۔