لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کرانے کے حکم کیخلاف درخواست پانچ رکنی بینچ کو بھجوا دی۔
جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کرانے کے حکم کے خلاف درخواست پر ان چیمبر سماعت کی۔
درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ برس 10 جون کو آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرائے، تاہم، الیکشن کمیشن نے 20 دن کےاندر دوبارہ الیکشن کرانے کا غیر قانونی حکم دیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کا حکم غیر قانونی اور آئین کے بھی منافی ہے۔
درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم کالعدم قرار دے اور
10 جون 2022 کو کرائے گئے انٹرا پارٹی الیکشن کودرست قرار دے۔
تاہم، عدالت عالیہ کے جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست پانچ رکنی بینچ کو بھجوا دی۔