مودی کے ہندوتوا بھارت کی پاکستان دشمنی کا پول کھولتی فلم ’’ڈھائی چال ‘‘ ایک سال سے زائد عرصہ تک ریلیز کی منتظر رہنے کے بعدبلا ٓخر آٹھ دسمبر سے ملک بھر میں سینماؤں کی زینت بنے گی ۔
اسلام آباد میں فلم’’ ڈھائی چال‘‘ کا رنگا رنگ خصوصی پریمیئرشو ہوا۔ جس میں مرکزی کرداروں نے بھی جلوے بکھیرے۔پریمئر شو میں مرکزی کرداروں نے جلوے بکھیرے،شائقین کو تجربات بتائے۔
مودی کے ہندوتوا بھارت کی پاکستان کیخلاف گھناؤنی سازشوں اور زہریلے جھوٹوں پر مبنی پروپیگنڈے کا پردہ چاک کرتی پاکستانی فلم ڈھائی چال کلبھوشن یادیو جیسے انڈین کرداروں اور ان کے ہندوتوا ہینڈلرز کی گھناؤنی کہانی پر مبنی ہے ۔
فلم’’ ڈھائی چال‘‘ میں دکھایا گیا کہ شطرنج کے ایک مہرے کی چال کے عنوان سے بنی اس فلم نے انڈیا کے چہرے پر چڑھے امن و جمہوریت کے نقاب نوچ ڈالے ۔مسئلہ کشمیر دبانے کیلئے بھارت کس طرح پاکستان میں دہشتگردی کرواتا ہے؟کیسے سی پیک اور گوادر کو نشانہ بناتا ہے ؟ اور کون ہیں اس کے آلہ کاروسہولت کار ؟اور انہیں دبوچنے کیلئے پاکستان ہے کیسے ہر دم تیار ؟
اداکارہمایوں اشرف نے کہا کہ چیلنجنگ بالکل تھا لیکن اس کے ساتھ جو پیشن تھا نہ اس پیشن نے اس چیلنج کو ختم کر دیا تھا، میں اس فلم کیلئے پیشینیٹ تھا۔
اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا تھا یہ ایک سافٹ امیج ہے آپ کے ملک کا، ایک کاونٹر نیرانیٹیو جا رہا ہوتا ہے ، اپنا اکاونٹ بتا رہا ہوتا ہے کہ ہماری کیا فیلنگز ہیں، ہمارے پر کیا گزر رہی ہے۔