سابق سپیکرپنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری سمیت مختلف شہروں کی سرکردہ سیاسی شخصیات اور سابق ارکان اسمبلی مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق سپیکرپنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری اورسردارریاض خان مزاری سمیت مولانا آصف معاویہ، بابرخان سیال، مسزنیلم سیال، چوہدری خالدغنی، امیرعباس سیال، فیصل حیات جبوانہ اور رئیس محمد ابراہیم نے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہبازشریف سے ملاقات کی ۔
شہبا شریف سے سیاسی شخصیات اور سابق ارکان اسمبلی کی اس ملاقات میں اسلم بھروانہ،شیخ یونس،خالدمحمود سرگانہ، شیخ یعقوب اورمسزشیخ یعقوب بھی شریک تھے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے ملاقات کے دوران مذکورہ سیاسی شخصیات اور سابق ارکان اسمبلی نے نواز شریف اور شہبازشریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
شہباز شریف نے ن لیگ میں شامل ہونے والوں کا خیر مقدم اور ان کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک گھرہےجوپاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے، آپ کی شمولیت سے پاکستان کی ترقی کا سفر تیز ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے کیلئےنوازشریف کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں، پاکستان کو درپیش بحرانوں کا مقابلہ اتحاد، اتفاق اور سیاسی تعاون سے کریں گے۔
اس موقع پر ن لیگ میں شامل ہونے والی سیاسی شخصیات اور سابق ارکان اسمبلی کا کہنا تھا قائدنوازشریف اورشہبازشریف نےپاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے ہمیشہ خلوص نیت سےکام کیا۔