ڈنمارک نے شاندار قدم اٹھاتے ہوئے ملک میں قرآن پاک کی بے حرمتی غیر قانوی قرار دیتے ہوئے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے قرآن پاک کی توہین پر پابندی عائد کرنے کا بل کثر ت رائے سے منظور کر لیا ہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ رواں سال ڈنمارک اور سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے کئی واقعات رونما ہوئے جس پر مسلم ممالک نے شدید احتجاج کیا تھا۔ عالمی دباؤ پر دونوں ملکوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف قانون سازی کا اعلان کیا تھا۔