سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے 5 سال کےلیے نااہلی کا اقدام چیلنج کردیا۔
عمران خان نے بیرسٹرگوہر علی خان اور سینیٹر علی ظفر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں الیکشن کمیشن کوفریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے8 اگست2023 کو 5سال کےلیے بطور رکن قومی اسمبلی نااہل کیا، الیکشن کمیشن نےجلد بازی میں غیرقانونی اقدام کیا۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے، درخواست گزارالیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہے، درخواست گزار پر لگائے گئے الزامات بےبنیاد ہیں، درخواست کے حتمی فیصلے تک نااہلی کا نوٹیفکیشن معطل کیاجائے۔