ملک میں فرنس آئل کی فروخت پر جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
او سی اے سی کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک میں 0.11 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 64 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1.32 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
اعداد وشمار کے مطابق نومبر میں ملک میں 0.08 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جو اکتوبر کےمقابلہ میں 54 فیصد زیادہ ہے۔ اکتوبر میں ملک میں 0.05 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ گزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں رواں سال نومبرمیں فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 40 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ملک میں 0.14 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی جو رواں سال نومبر میں بڑھ کر 0.08 ملین ٹن ہو گئی۔