ملک کے مختلف حصوں میںآئندہ 24 گھنٹوں کے دوراں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب ، اسلام آباد ، خیبر پختونخوا، سندھ ،بلوچستان اور آزاد جموں کشمیر میں تیز ہواؤں ،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ پیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مربوط رہنے کی توقع ہے۔
بیان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے جبکہ کشمیر، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گوپس میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش فیصل آباد کی علامہ اقبال کالونی 48، مدینہ ٹاؤن واٹر ورکس 47، ڈوگر بستی 40، جی ایم اے واٹر ورکس 35، گلستان کالونی 14، گجرات 25ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح اسلام آباد کے علاقے سید پورمیں 21 ، جہلم 20، ساہیوال 15، بہاولنگر 13، منگلا 8، جھنگ 6، منڈی بہاؤالدین، نارووال 2، لاہور ائیرپورٹ ایک، کوٹلی 42، دیر (بالائی17)، بالاکوٹ 21، مالم جبہ، میر کھانی اور گوپس میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھکر، ڈی آئی خان اور سبی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔