جسٹس مظاہر نقوی نے سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل کوایک اورخط لکھ دیا۔ جس میں انہوں نے ریکارڈ فراہمی کیلئےخط میں اہم سوالات اٹھا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی نے سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل کوایک اورخط لکھ دیا، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کونسل نےمجھےدو شوکاز نوٹس بھجوائے اور جواب کیلئےچودہ دن کا وقت دیا۔
خط میں جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ ریکارڈ کےحصول کیلئےکونسل کو خط اور متعدد بار یاد دہانی کرا چکا ہوں ۔شوکاز نوٹس کا جواب دینے کیلئےریکارڈ فرائم کیا جائے۔
جسٹس مظاہر نقوی نےخط میں پھر درخواست کی ہے کہ چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل کا خط بھی فراہم کیا جائے ، وہ خط جس میں شکایات کا معاملہ جسٹس سردار طارق مسعود کو بھجوایا گیا تھا۔