پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب شروع کر دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق نسیم شاہ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رہی ہیب کا آغاز کر دیا ہے اور یہ ان کے ری ہیب کا آخری مرحلہ ہے۔
نسیم شاہ ستمبر میں ایشیا کپ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے جس کے بعد ان کی انگلینڈ میں سرجری ہوئی تھی اور وہ ری ہیب کے پہلے مرحلے کے لیے سرجری کے بعد انگلینڈ رہے۔
پی سی بی کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں نسیم شاہ کا ری ہیب اسٹرنٹھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ فزیو اور ڈاکٹر کی نگرانی میں جاری ہے، فی الحال، وہ ہلکی جم ورزش اور جزوی باؤلنگ پریکٹس کر رہے ہیں اور کل سے بیٹنگ شروع کریں گے۔
Update on Naseem Shah's rehabilitation
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 6, 2023
Details here ⤵️ https://t.co/Z51gKWORnT
یاد رہے کہ نسیم شاہ پاکستان سپر لیگ کے آئندہ ایڈیشن میں ان ایکشن ہوں گے اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے ان کے ساتھ ساڑھے 4 کروڑ روپے میں معاہدہ طے کر لیا ہے۔
نسیم شاہ نے گزشتہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ نے نسیم شاہ کو حاصل کرتے ہوئے ان کے بدلے میں وسیم جونیئر اور لیگ سپنر ابرار احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دے دیئے ہیں ۔