اسلام آباد میں قتل ہونے والی طالبہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زندہ نکلی ہے یکم ستمبر کو تھانہ بنی گالہ میں طالبہ کے بھائی کی مدعیت میں درج ہونے والا مقدمہ سراسر جھوٹ پر مبنی نکلا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن رخسار مہندی کی رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا ۔
رپورٹس کے مطابق طالبہ کے قتل اور اغوا کا مقدمہ سرا سر جھوٹ پر مبنی اور ذاتی رنجش پر قائم ہوا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن رخسار مہندی نے رپورٹ آئی جی دفتر ارسال کر دی جس میں واضح لکھا گیا ہے کہ طالبہ تہمینہ نا ہی اغوا ہوئی اور نا ہی مذکورہ تاریخ میں اسلام آباد موجود پائی گئی۔
CamScanner 12-01-2023 14.29 by Farhan Malik on Scribd
پولیس تفتیش کے مطابق طالبہ زرعی یونیورسٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حاضر پائی گئی، طالبہ تہمینہ کی لوکیشن آبائی گاوں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی پائی گئی، جھوٹے مقدمے میں نامزد ملزمان کی والدہ کی درخواست پر آئی جی نے انکوائری کا حکم دیا تھا۔
جھوٹ پر مبنی مقدمہ عدالت سے خارج کر دیا گیا جبکہ انکوائری میں ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
مقدمات سی ڈی اے افسر افتخار حیدری کے اثررسوخ کی بنیاد پر بنائے گئے، انکوائری رپورٹ
ایس ایس پی انویسٹیگیشن رخسار مہندی نے انکوائری رپورٹ آئی جی کو ارسال کر دی