ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اگر امریکہ معاہدے کی پاسداری کرے گا تو ہم بھی اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں انھوں نے کہا کہ باہمی اتفاق رائے ایک دو طرفہ عمل ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ بے بنیاد دھمکیوں کے جواب میں ہمارا طرزِ عمل یہ ہے کہ فیصلہ سازی میں عقل اور انسانی وقار پر انحصار کیا جائے اور جب عمل کا وقت آئے تو فیصلہ کن انداز میں بہادری سے دفاع کیا جائے۔





















