وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےنوجوان طلبہ کے لیے آسان اور سود سے پاک اقساط پر دوبارہ ای بائیکس اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے،جس کے تحت ایک سال میں ایک لاکھ ای بائیکس فراہم کی جائیں گی۔
حکومت پنجاب کےمطابق ہرای بائیک پر 70 ہزار روپےسبسڈی دی جائے گی،بائیک حاصل کرنے کے لیے طلبہ کو 14 ہزار روپے ڈاؤن پیمنٹ کرنا ہوگی،اسکے بعد 2,100 روپے ماہانہ سود سے پاک قسط ادا کرنا ہو گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نےاعلان کیاکہ طالبات کی ای بائیکس کی ڈاؤن پیمنٹ اور رجسٹریشن فیس حکومت برداشت کرےگی،جبکہ طالبات بھی صرف 2,100 روپےماہانہ سودسےپاک قسط ادا کریں گی،اس کے علاوہ پنجاب کے سرکاری ملازمین بھی آسان اقساط پر ای بائیکس حاصل کر سکیں گے۔
مریم نواز نےہدایت کی کہ مزید الیکٹرک بسیں،ای ٹیکسیاں،بائیکس اور ای تھری وہیلرز ایک ساتھ متعارف کرائےجائیں،آئندہ پانچ برسوں میں 5 ہزار الیکٹرک بسیں پنجاب بھرمیں عوام کی خدمت کے لیے چلائی جائیں گی۔





















