امریکاکی مختلف ریاستیں ان دنوں شدید گرمی کی لہرکی لپیٹ میں ہیں،جہاں درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کے باعث حکام نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔
امریکی ریاست نیویارک، پنسلوانیا، نیوجرسی اور دیگر ریاستوں میں محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آنے والےدنوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے،جس کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیویارک سٹی انتظامیہ نے شہریوں کو شدید گرمی سےبچانے کےلیے شہر بھر میں کولنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا عمل تیزکردیا ہے،جہاں لوگ ٹھنڈے ماحول میں کچھ وقت گزارکرگرمی کے اثرات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔






















