قطری وزیرخارجہ سے امریکی وفد کی ملاقات کی اور پاکستان اور قطر کے سہولت کاری کردار کی تعریف کی۔
قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق قطری وزیرخارجہ سے امریکی نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے ملاقات کی ہے، جس میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری مذاکرات کی تازہ پیش رفت، خطے کی صورتحال اور لبنان جنگ بندی پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں امریکی وفد نے مذاکراتی عمل جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ امریکا نے اس پورے عمل میں قطر اور پاکستان کے سہولت کاری کے مثبت کردار کو بھی سراہا۔






















