وینزویلا کے بعد جاپان کے مختلف علاقوں میں بھی 6.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
دارالحکومت ٹوکیو سمیت کئی شہرلرز اٹھے۔ زلزلے کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ۔ شہریوں کو ہرقسم کی صورتحال کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی علاقوں میں بھی زلزلہ آیا جس کی شدت 5.6 نوٹ کی گئی اور 10 لاکھ افراد کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں وینزویلا میں 7.1 شدت کے خوفناک زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، یو ایس جیالوجیکل سروے کے مطابق ایک لاکھ تک اموات ہوسکتی ہیں، اب تک 10 ہزار سے زائد لاپتہ افراد کی نشاندہی ہوچکی ہے جبکہ 164 افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمیوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکے دارالحکومت کاراکاس سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.2 اور 7.5 تھی۔
پہلے زلزلے کی گہرائی 22کلومیٹر جبکہ دوسرے زلزلے کی گہرائی 10کلومیٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلے سے کئی عمارتیں اور مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔






















