وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایچ نائن میں قائم اتوار بازار میں آتشزدگی کے باعث سینکڑوں اسٹالز جل کر خاکستر ،380 دکانیں متاثر ہوئیں ہیں۔
ریسکیوذرائع کےمطابق اتواربازارمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گارمنٹس اور جوتوں کےمتعدد اسٹالز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ پرقابو پایالیا گیا،آگ بجھانے میں 13 فائر ٹینڈر نےحصہ لیا،3 سال کے دوران جی نائن بازار میں آگ لگنےکا یہ چوتھا واقعہ ہے۔
عینی شاہدین کےمطابق آگ کے باعث بازارمیں بھگدڑ مچ گئی اور کئی دکانداروں کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا۔
ابتدائی اطلاعات کےمطابق آتشزدگی سے سینکڑوں اسٹالز متاثر ہوئے ہیں اور بڑی تعداد میں گارمنٹس اور جوتوں کے اسٹالز مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو چکے ہیں۔
حکام کے مطابق دکانوں میں موجود بیٹریاں پھٹنے کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔






















