پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کو گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش کاکہنا ہےکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امجد ایڈووکیٹ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں حکومت سازی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔
گلگت بلتستان میں سیاسی اشتراک سے حکومت بنائی جائے گی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اتفاق
انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے امجد ایڈووکیٹ کو عوام کے آئینی، جمہوری اور معاشی حقوق کے تحفظ اور ان پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔






















