جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف 10 دسمبر سے شروع ہونے والی ملٹی فارمیٹ ہوم سیریز کے لیے اپنے سکواڈز کا اعلان کر دیا۔
بھارتی ٹیم رواں ماہ جنوبی افریقہ کے دورے پر روانہ ہو گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی جس کے بعد ون ڈے سیریز اور آخر میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کا حصہ ہوں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا بووما اور کاگیسو ربادا کو ون ڈے سیریز کے دوران آرام دیا گیا ہے تاہم، وہ ٹیسٹ سیریز کے لئے واپس آئیں گے۔
Aiden Markram to lead South Africa in T20Is and ODIs against India.#SAvIND | Details 👉 https://t.co/komSkCLqGR pic.twitter.com/zrU1pUZiWa
— ICC (@ICC) December 4, 2023
ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے کپتان ایڈن مارکرم کو بووما کی جگہ ون ڈے سیریز کے لئے کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔
ہیڈ کوچ روب والٹر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حال ہی میں ختم ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر شاندار کارکردگی کے بعد ہم اس رفتار سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اور اس فریڈم سیریز کے دوران اپنے بنیادی گروپ کی تعمیر کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
🟢 SQUAD ANNOUNCEMENT 🟡
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) December 4, 2023
CSA has today named the Proteas squads for the all-format inbound tour against India from 10 Dec – 7 Jan 🇿🇦🇮🇳
Captain Temba Bavuma and Kagiso Rabada are amongst a group of players that have been omitted for the white-ball leg of the tour in order to… pic.twitter.com/myFE24QZaz
آل راؤنڈر میہالی مپونگوانا، ڈیوڈ بیڈنگھم اور فاسٹ باؤلر ناندرے برگر کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ بلے باز ٹریسٹن اسٹبس کو پہلی مرتبہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وکٹ کیپر کائل ویرین کی ون ڈے اور ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی سکواڈ: کپتان ایڈن مارکرم ، اوٹنیل بارٹمین، میتھیو بریٹزکے، نینڈرے برگر ، جیرالڈ کوٹزی ( پہلا اور دوسرا میچ )، ڈونووین فریرا، ریزا ہینڈرکس، مارکو جانسن ( پہلا اور دوسرا میچ )، ہینریچ مہاراج، ڈیوڈ کیلاوا ملر، لونگی نگیڈی (پہلا اور دوسرا میچ )، اینڈائل پھہلوکوایو، تبریز شمسی، ٹرسٹن اسٹبس، اور لیزاد ولیمز۔
ون ڈے سکواڈ: کپتان ایڈن مارکرم ، اوٹنئیل بارٹمین، نینڈرے برگر، ٹونی ڈی زورزی، ریزا ہینڈرکس، ہینرک کلاسن، کیشو مہاراج، میہلالی مپونگوانا، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، اینڈائل فیہلوکوایو، تبریز شمسی، راسی، رسی کائل ویرین اور لیزاد ولیمز۔
ٹیسٹ سکواڈ: کپتان ٹیمبا بووما ، ڈیوڈ بیڈنگھم، ناندرے برگر، جیرالڈ کوٹزی، ٹونی ڈی زورزی، ڈین ایلگر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ویان مولڈر، لونگی نگیڈی، کیگن پیٹرسن، کاگیسو ربادا، ٹرسٹن اسٹبس اور کائل ویرین۔