معروف کارساز کمپنی فورڈ موٹرز کی امریکا میں نومبر میں فروخت میں 0.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
معروف کمپنی فورڈ موٹر نے پیر کو بتایا کہ نومبر میں امریکی فروخت میں 0.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی فروخت میں کمی کی وجہ کار ساز کمپنی کے کارکنوں کی طویل ہڑتال تھی۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی کو اپنے کچھ اہم پلانٹس کو دوبارہ شروع کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے گاڑیوں کی پیداوار متاثر ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فورڈ موٹرز نے نومبر میں کل ایک لاکھ 45 ہزار 559 گاڑیاں فروخت کیں جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ تعداد ایک لاکھ 46 ہزار 364 تھی۔