پاکستان کرکٹ بورڈ نے حارث روف، اسامہ میر اور زمان خان کو بگ بیش لیگ کھیلنے کیلئے این او سی ( نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ )جاری کر دیاہے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ این او سی ان کھلاڑیوں کے ورک لوڈ اور پاکستان مینز ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ یہ سمجھتا ہے کہ یہ فیصلہ تمام سٹیک ہولڈرز کے بہترین مفاد میں ہے جس میں گیم ٹائم اور ورک لوڈ منیجمنٹ کے درمیان توازن سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔
حارث رؤف اور اسامہ میر کو پانچ میچوں کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے جبکہ زمان خان کو یہ این او سی چار میچوں کے لیے ہے۔ یہ تمام میچز 7 سے 28 دسمبر کے درمیان ہونے ہیں۔