اگست میں بجلی کی اووربلنگ کا معاملہ، نیپرا نے انکوائری رپورٹ جاری کر دی۔ اوور بلنگ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے کی گئی۔ ڈسکوز کے عملے کی غفلت سے صارفین کو تیس دن کے بجائے چار دن کے بل بھیجے گئےکے الیکٹرک سمیت ڈسکوز کے خلاف قانونی کارروئی کا فیصلہکیا گیا ہے اور نوٹس جاری کر دیئے گئے۔
رپورٹس کے مطابق اگست میں بجلی کی اووربلنگ کے معاملے پر نیپرا نے انکوائری رپورٹ جاری کر دی ہےبجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اوور بلنگ کی گئی ،ڈسکوزکے عملے کی غفلت سے بجلی صارفین پر بھاری بوجھ پڑا ہے۔ صارفین کو 30 دن کے بجائے 40 دن کے بل بھیجے گئے۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق نیپرا کا کےالیکٹرک سمیت اوور بلنگ میں ملوث ڈسکوز کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہےنیپرا اتھارٹی کی جانب سے اوور بلنگ میں ملوث ڈسکوز کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ ڈسکوز نے بجلی صارفین سے اوور بلنگ کر کے نااہلی کا مظاہرہ کیا،کے الیکٹرک سمیت ڈسکوز نے اوور بلنگ کر کے لاکھوں صارفین کو متاثر کیا۔
اووربلنگ سےایک کروڑصارفین متاثرہوئے،51اکھ صارفین کو 32دن کا بلز بھیجے گئے ،25لاکھ صارفین کو 33,دن کے بلز بھیجے گئے10لاکھ صارفین کو 34دن کا بل بھیجا گیا ،5لاکھ صارفین کو 35دن کا بل بھیجا گیا،3لاکھ صارفین کو 36دن کا بل بھیجا گیا،2لاکھ 36سے زائد صارفین کو 37دن کابل بھیجا گیا، 2لاکھ تیرہ ہزارسے زائد کو 38 دن کابل بھیجا گیا،2لاکھ 8ہزارکو 39 اور2لاکھ 49ہزارسےزائدصارفین کو40دن کا بل آیا ہے۔
ڈسکوز نے بجلی صارفین سے جولائی اور اگست میں زائد بل وصول کئے،ڈسکوز کی جانب سے کم بجلی استعمال والے صارفین سے اوور بلنگ کی گئی،بلوں پر میٹر ریڈنگ تصاویر نہ لگا کر صارفین سےزائد وصولی کی گئی،ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے صارفین کے ساتھ بد دیانتی کی، ڈسکوز نے اتھارٹی کے طے کردہ شرائط و ضوابط کے مطابق بل وصول نہیں کئے نپیرا نے اوور بلنگ کی شکایات پر انکوائری کا فیصلہ کیا تھا، اوور بلنگ شکایات پر 3 افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی،ڈسکوز کو30 دن میں خراب میٹر تبدیل ، بجلی بلز درست کرنےکی ہدایت جاری کر دی۔