سندھ میں ریبیز سے ایک اور شخص انتقال کرگیا ہے،جس کے بعد رواں برس صوبے میں ریبیز سے اموات کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔
جناح اسپتال انتظامیہ کےمطابق 45 سالہ جی ایچ مدنی کو لاڑکانہ سےطبیعت بگڑنے پر کراچی کے جناح اسپتال منتقل کیاگیا تھا،جہاں وہ دورانِ علاج انتقال کرگئے،متوفی کوتقریباًدوماہ قبل لاڑکانہ میں کتے نے ہاتھ کی انگلی پر کاٹا تھا،تاہم انہیں بروقت اینٹی ریبیز ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔
انتظامیہ کےمطابق مریض میں بخار، ہائیڈرو فوبیا اورریبیز کی دیگرعلامات ظاہرہوچکی تھیں،یہ جناح اسپتال میں ریبیز کا پانچواں کیس تھا، جبکہ انڈس اسپتال میں اس سال 9 کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔
اعداد و شمار کےمطابق کراچی میں کتوں کے کاٹنے کے 25 ہزار سے زائد کیسز،جبکہ سندھ بھر میں ایک لاکھ سے زائد ڈاگ بائٹ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔





















