سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سلمان بٹ کی چیف سلیکٹر کے کنسلٹنٹ کے عہدے پر تعیناتی کے فیصلے کو سوشل میڈیا پر شدید مخالفت کے بعد واپس لے لیا گیاہے اور اتنے سال گزرجانے کے باوجود بھی ان کا ماضی بالکل سائے کی طرح ان کے ساتھ ہے جس کا اثر افغانستان کے ساتھ ہونے والے ان کے معاہدے پر بھی پڑاہے ۔
سماء نیوز کے مطابق سلمان بٹ کا افغانستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بیٹنگ کنسلٹنسی کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ گیاہے ، سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سلمان بٹ کو پی سی بی کے اعلان سے ایک روز پہلے افغانستان کی جانب سے بھی پیشکش ہوئی تھی تاہم سلیکشن کمیٹی کا کنسلٹنٹ مقرر کرنے کے بعد افغانستان بورڈ کے ساتھ معاملہ رک گیا ۔
سلمان بٹ کا کہناتھا کہ افغانستان بورڈ نے مجھ سے کنسلٹنٹ کے لیے رابطہ کیا تھا،آئندہ آنے والی سیریز کے لیے پچیس روزہ کیمپ کے لیے کنسلٹنٹ کے طور پر رابطہ ہوا ،اسی دوران پی سی بی میں کنسلٹنٹ کی تقرری ہو گئی ،اس کو ترجیح دی لیکن اس کے بعد افغانستان سے ابھی دوبارہ رابطہ نہیں ہوا۔