انگلش کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر انڈین پریمئیر لیگ ( آئی پی ایل ) کے آئندہ ایڈیشن میں شرکت نہیں کریں گے۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق جوفرا آرچر آئی پی ایل 2024 ایڈیشن میں شامل نہیں ہوں گے کیونکہ انگلش کرکٹ بورڈ ( ای سی بی ) اگلے سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری میں اپنے کام کے بوجھ کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ بین سٹوکس کے بعد روٹ بھی آئی پی ایل سے دستبردار
آرچر کو مئی 2023 میں آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے لیے کھیلتے ہوئے کہنی کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد سے وہ کسی بین الااقوامی مقابلے میں شرکت نہیں کر سکے، انہیں ریزرو کے طور پر ورلڈ کپ کے لئے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا کہ لیکن پریکٹس کے دوران انہیں دوبارہ کہنی میں درد کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں۔ آئی پی ایل 2024ء: شبمن گل اور ہاردک پانڈیا کن ٹیموں میں ہونگے
انگلش فاسٹ باؤلر آئی پی ایل کے ڈرافٹ کے لئے رجسٹر ہونے والے کھلاڑیوں میں بھی شامل نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ آئی پی ایل کے آئندہ ایڈیشن کے لئے ڈرافٹنگ کی تقریب 19 دسمبر کو دبئی میں ہوگی۔