چین نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کشیدگی کا دوبارہ آغاز کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے۔ اُمید ہے اسرائیل ایران جنگ بندی برقرار رکھیں گے۔
برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر نے اسرائیل اور ایران سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگ بندی کی طرف واپس آئیں۔ موجودہ کشیدگی کا اثر دنیا بھر پر اثر پڑ رہا ہے،جس میں برطانیہ بھی شامل ہے،مشرقِ وسطیٰ میں لڑائی کے دوبارہ آغاز پر گہری تشویش ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا مشرق وسطیٰ میں تشدد کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ فریقین مذاکرات کا راستہ اختیار کریں اور کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں۔




















