ایران نے اسرائیل کے آپریشن کو آپریشن نصر کا نام دیدیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کاکہنا ہےکہ حملوں کا کوڈ یا حیدرکراررکھاگیا ہے،تمام جنگی یونٹس مکمل طور پر تیار ہیں،فوج ہر محاذ پر بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کے لیے تیار ہے۔
ایرانی میڈیا کےمطابق اسرائیلی حملوں کے بعد کرمان شاہ میں دفاعی نظام ایکٹو کردیا گیا،دفاعی نظام کےذریعے اسرائیلی حملوں کو ناکام بنایاجارہاہے،تہران کےمہرآباد ایئرپورٹ پرتمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر کےمشیر محسن رضائی نے اپنے بیان میں کہا دشمن کو خبردار کیا تھا لبنان پر حملے برداشت نہیں کریں گے،رات کو حملہ آور دشمن کو بھرپور جواب مل گیا۔





















