پاکستان مسلم لیگ نے ممکنہ حکومت کا معاشی منصوبہ جاری کردیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے حکومت میں آنے کی صورت میں ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلیے ابتدائی معاشی پلان پیش کردیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ٹویٹر پیغام میں متوقع معاشی پلان جاری کیا ہے۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی جانب سے حکومت میں آنے کی صورت میں ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلیے جو ابتدائی معاشی پلان پیش کیا گیا ہے۔
سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال کا حکومت میں آنے کی صورت میں ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلیے ابتدائی معاشی پلان pic.twitter.com/kk7KbxCH6k
— PMLN (@pmln_org) December 3, 2023
ترجمان کے مطابق شہریوں کی فی کس آمدن میں اضافہ کیا جائے گا، سالانہ 3 بلین ڈالر برآمدات بڑھائی جائیں گی جبکہ 3 بلین ڈالر سالانہ کی درآمدات کم کرکے لوکل پروڈکشن سے تبدیل کیا جائے گا۔ 3 بلین ڈالر بلین ڈالر سالانہ کی اوور سیز پاکستانیوں کی رقوم کی ترسیل کو حوالہ ہنڈی سسٹم سے نکال کر جائز چینلز میں لائیں گے۔