خیبرپختونخوا میں نزلہ زکام ،کھانسی اور سینہ کے امراض پھیلنے لگے، 6 مہینے میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 30 ہزارسے زائد لوگ لپیٹ میں آئے۔
محکمہ صحت نےمریضوں کی بڑھتی تعداد کی بدولت ہسپتالوں میں ایمرجنسی لگا دی۔ یہ بیماری خیبرپختونخوا کے 35 اضلاع میں وبا کی شکل اختیارکرچکی ہے اور اب تک اس سے ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ سردیاں بڑھنے پر ان بیماریوں کا پھیلاو خوفزدہ ہونے کی بات نہیں لیکن احتیاط نہ کی گئی تو یہ کرونا کے وائرس ہی کی طرح زیادہ متاثر کرنا شروع کردے گا۔
ڈاکٹروں کاکہنا ہےکہ نزلہ زکام ہوتے ہی لوگوں کو وہی احتیاطیں کرنی چاہیئیں جو وہ کرونا سے بچنے کے لئے کرتے تھے۔