پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز، دوسرا ون ڈے آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،آج کے میچ میں قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے، اور ٹیم ممکنہ طور پر وہی وننگ کمبی نیشن برقرار رکھے گی جو پہلے میچ میں میدان میں اتارا گیا تھا۔
دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کوایک اہم مسئلہ درپیش ہے،جہاں اسپنر ایڈم زمپا کی دوسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہے،زمپاپہلےون ڈے میں بھی گردن میں تکلیف کے باعث حصہ نہیں لےسکے تھے، اور اب بھی ان کی دستیابی غیر یقینی ہے۔
دونوں ٹیمیں سہ پہر ساڑھے چاربجے ان ایکشن ہوں گی،دونوں ٹیموں نےخامیوں کو دور کرنے کیلئے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کی،واضح رہےکہ پاکستان نے پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔




















