پاکستان کی آرزو اور لائبہ نے ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں سونے کے تمغے جیت لئے۔
نیپال کے شہر کٹھمنڈو میں 7 ویں ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ جاری ہے، جس میں پاکستان کی آرزو نے 66 کے جی کلاس میں گولڈ میڈل جیتا۔ انہوں نے پہلی فائٹ میں انڈیا اور فائنل میں نیپال کی کراٹے کاز کو شکست دی۔
پاکستان کی لائبہ ضیاء نے 50 کے جی مائنس کلاس میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا، لائبہ ضیاء نے پہلی فائٹ میں سری لنکا دوسری میں میں نیپال اور فائنل میں بھارت کی کراٹے کاز کو ہرایا۔