ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا،دونوں جانب سے ایک دوسرے پر حملوں کے دعوے کیے گئے ہیں۔
سینٹ کام کے مطابق ایران کے گوروک اور قشم جزیرے میں ریڈار اور کمانڈ مراکز پر دفاعی حملےکیے، امریکی جنگی طیاروں نے ایرانی فضائی دفاعی نظام، ڈرونز تباہ کردیے۔
بیان میں سینٹ کام نے کہا کہ یہ کارروائی ایران کی جارحانہ سرگرمیوں کے جواب میں کی گئی، جن میں بین الاقوامی پانیوں میں ایک ڈرون کو نشانہ بنانا بھی شامل تھا۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے سیریک جزیرے میں فضائی اڈے پرحملے کا دعویٰ کیا ہے۔ حملہ اُس اڈے پر کیا گیاجوامریکی کارروائی میں استعمال ہواتھا۔
اس سے قبل اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ کویت بھر میں سائرن بج اٹھے اور فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا تھا۔ کویتی فوج کے جنرل سٹاف نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا فضائی دفاع اس وقت میزائل اور ڈرون حملوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔




















