امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے کویت کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل کامیابی سے روک لیا گیا۔
سینٹ کام کے مطابق اس سے قبل ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز پر پانچ ڈرونز بھی داغے تھے جنہیں امریکی افواج نے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ چھٹے ڈرون کو روانہ ہونے سے پہلے ہی حملہ کرکے تباہ کیا گیا۔
سینٹ کام کے مطابق امریکی اور علاقائی شراکت دار مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اپنی افواج و مفادات کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار اور محتاط ہیں۔
کویت
کویت نے اپنی سر زمین پر ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اپنا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہر اقدام کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔






















