محکمہ قانون پنجاب نے ڈی جی اینٹی کرپشن کے اختیارات پر کٹ لگانے کا آرڈی نینس جاری کر دیا ۔ محکمہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرنے کا اختیار سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور چیف سیکرٹری کو دے دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق محکمہ قانون نےڈی جی اینٹی کرپشن کےاختیارات پر کٹ لگانےکاآرڈی نینس جاری کردیا ڈی جی اینٹی کرپشن کےاختیارات محدودکردیئےمقدمہ درج کرنےکااختیار سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اورچیف سیکرٹری کو دےدیاگیا ہے۔
آرڈی نینس میں کہا گیا ہے کہ گریڈ1سے16تک کےپبلک سرونٹ کےخلاف مقدمہ درج کرنے کااختیارمجازافسرسےاجازت سےمشروط ہوگا گریڈ17کےپبلک سرونٹ کےخلاف مقدمہ درج کرانےکےلیےمتعلقہ سیکرٹری کی اجازت لازم ہوگی گریڈ18اور19کےافسرکےخلاف مقدمہ کےلیےایڈیشنل چیف سیکرٹری سےاجازت لیناہوگی،ڈی سی،کمشنراورسیکرٹری کےخلاف مقدمہ درج کرانے کےلئےچیف سیکرٹری سےاجازت لیناہوگی۔