ایرانی سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای نےاپنےبیان میں کہاکہ خلیجی ممالک اب امریکا کےفوجی اڈوں کیلئے ڈھال کا کردار ادا نہیں کریں گے،امریکا کو اب خطے میں شرپھیلانے کیلئے محفوظ جگہ نہیں ملے گی۔
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نےیوم عرفہ پربیان جاری کرتےہوئےکہااب وقت کی سوئی کسی صورت پیچھےنہیں ہٹے گی،اسرائیل زوال کی طرف بڑھ رہا ہے،مستقبل اسلامی قوموں کا ہے،امتِ مسلمہ اورخطے کے ممالک مشترکہ مفادات کےتحفظ کیلئےنظام تشکیل دیں،مسلم ممالک باہمی دوستی اورتعاون کو فروغ دیں،مسلم ممالک امت کی ترقی کیلئے اقدامات کریں
ایرانی سپریم لیڈر نےکہا اللہ کے ہتھیار نے ایرانی قوم کو طاقت اور ہمت عطا کی،ایران کے جارح دشمن کو زور سے تھپڑ رسید کیا، ایران کی دشمن کی مسلط کردہ جنگ میں اسے بےبس کر دیا،مرگ برامریکا ایران کا مستقل نعرہ رہے گا،دشمن ایران کوہتھیارڈالنے کے مجبور کرنے میں ناکام رہا۔
دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے جاری بیان میں کہاامریکا نے 40روزہ جنگ کے دوران ایرانی شہریوں جدید ہتھیار استعمال کئے،ایئر برسٹ میزائلز سے تیزی سے ذرات نکلے،جنہوں نے پورے علاقے میں تباہی پھیلا دی،ان میزائلوں کا استعمال اسپورٹس ہال پر کیا گیا،جس میں 24شہری شہید ہوئے،امریکا کا یہ اقدام جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔
ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیشن کےترجمان ابراہیم رضائی نےکہامذاکراتی ٹیم فاتح طاقت کی پوزیشن میں مذاکرات کرنےچاہییں،جنگ کاحقیقی اورفیصلہ کن فاتح بہادرایرانی قوم تھی اور رہے گی، ایران کو اپنے مؤقف پر مضبوطی سے قائم رہناچاہیے،ایران اپنی ریڈ لائن پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔






















