امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران حتمی معاہدے کے بہت قریب پہنچ رہے ہیں،ایران کے تازہ ڈرافٹ معاہدے پر مشیروں سے مشاورت کریں گے۔
صدرٹرمپ کا کہناتھا کہ ممکنہ طور پر اتوار کو اس حوالے سے فیصلہ کر سکتے ہیں،معاہدے اور جنگ کے 50،50 فیصد امکانات ہیں،یا تو وہ معاہدے پردستخط کریں گے یا ہم شدید حملہ کریں گے،افزودہ یورینیم کے معاملے کو اطمینان بخش طریقے سے حل کیا جائے گا،صرف اسی معاہدے پر دستخط کریں گے جس میں امریکا کے تمام مطالبات پورے ہوں۔
نیویارک ٹائمز
نیویارک ٹائمز نے کہاہے کہ امریکہ اور ایران معاہدے کے قریب آ گئے ہیں جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کلیدی کردار ادا کیا ۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل کا حالیہ دورہ ایران اعلی سطح کی سفارت کاری ہے،پیشرفت کے باوجود بنیادی اختلافات ابھی برقرار ہیں،ایران کے یورینیم افزودگی پروگرام پر اب تک پیشرفت نہیں ہوئی۔





















