راولپنڈی کےڈی ایچ کیو اسپتال میں مرمت کے دوران کولنگ یونٹ کا کمپریسر پھٹنے سے دھماکا ہوگیا۔
اسپتال انتظامیہ کےمطابق کمپریسر پھٹنے کے واقعے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ہولی فیملی اسپتال کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
کمپریسر پھٹنے کا دھماکا اس قدر شدید تھا کہ آواز دور تک سنائی دی،جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔





















