سماء کی خبر پر وزارت مذہبی امور نے ایکشن لیتے ہوئے مکہ مکرمہ میں خستہ حال عمارت میں ٹھہرائے گئے عازمین حج کا مسئلہ حل کر دیا گیا ، عازمین کو بہتر، صاف ستھری اور معیاری رہائش منتقل کر دی گئی۔
وزارت مذہبی امور کے حکام کا کہنا ہے کہ اب کسی عازم کی جانب سے رہائش سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہو رہی اور تمام عازمین کو ہر ممکن بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔عازمین حج نے بھی تصدیق کی ہے کہ انہیں صاف ستھری، مناسب اور بہتر رہائش منتقل کر دی گئی ہے۔ سماء نے مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین کو ناقص اور خستہ حال عمارتوں میں ٹھہرانے کا معاملہ اٹھایا تھا جس کے بعد وزارت مذہبی امور نے فوری کارروائی کی۔






















