معروف اداکارہ مومنہ اقبال کا ایم پی اے پر ہراسانی کا الزام،نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔
ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب محمد علی وسیم نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے اور قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔
انہوں نےبتایا کہ معاملے میں فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں، تاہم قانونی تقاضوں کے باعث متعلقہ ایم پی اے کا نام ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔





















