پاکستان کو ایک اور بین الاقوامی اعزاز حاصل ہو گیا، وادی ششمال کی مویشی بان خاتون افرز نما بی بی سی کی 100 با اثر خواتین کی فہرست میں شامل ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق جنب نظیر شمالی علاقہ جات کی وادی ششمال سے تعلق رکھنے والی مویشی بان خاتون افروز نما کا نام معروف برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے 100 با اثر خواتین کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ واخی مویشی بان خواتین کئی نسلوں سے اس علاقے میں مویشی بانی کر رہی ہیں۔
وراثت میں ملنے والے اس خاندانی کام کا افروز نما صدیوں سے حصہ ہیں۔ ہر سال یہ بہادر خاتون اپنے ریوڑ کو سطح سمندر سے 4,800 میٹر (16,000 فٹ) کی بلندی پر موجود چراگاہوں میں لے جاتی ہیں۔ بی بی سی نے آخری بچ جانے والی 7 مویشی بانوں سے متعلق ڈاکیو منٹری ریلیز کی ہے۔
واخی مویشی بان خواتین کئی نسلوں سے اس علاقے میں مویشی بانی کر رہی ہیں۔ یہ خواتین مویشی بانی کے ساتھ کھانے پینے اور سردیوں کے لیے مصنوعات بھی تیار کرتی ہیں۔
واخی مویشی بان خواتین نے شمشال کو قراقرم ہائی وے سے جوڑنے کے لیے بننے والی سڑک میں بڑا حصہ ڈالا، اس سڑک کو مکمل ہونے میں تقریبا 20 سال لگے۔ سڑک کی تکمیل کے بعد کے مویشی بان خواتین نے اپنے بچوں کی تعلیم کے اخراجات اٹھائے۔ افروز نما اور دیگر واخی مویشی بان خواتین کی محنت نے شمشال کی تقدیر بدل دی ہے۔