چین نے روسی شہریوں کیلئے 30 روزہ ویزا فری پالیسی میں توسیع کر دی۔
چینی وزارتِ خارجہ کےمطابق روسی شہری اب کاروبار،سیاحت،اہلِخانہ سےملاقات، تبادلہ پروگرام اور ٹرانزٹ کیلئے بغیر ویزا چین جاسکیں گے، بشرطیکہ قیام 30 دن سے زیادہ نہ ہو۔
چینی وزارتِ خارجہ کےترجمان گوو جیاکون نےبتایا کہ یہ پالیسی اب 31 دسمبر 2027 تک نافذ العمل رہے گی،روس کیلئے یہ ویزا فری سہولت ابتدائی طور پرستمبر 2025 میں آزمائشی بنیادوں پر شروع کی گئی تھی۔





















