خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت اور فتنۃ الخوارج کا گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق خارجی بادشاہ اور خارجی راکٹی کی آڈیو لیک منظرعام پر آگئی۔ خارجی بادشاہ افغانستان اور خارجی راکٹی جنوبی وزیرستان میں موجود ہیں۔
راکٹی دہشت گرد نے ایم پی اے کو بھتے کا پرچہ دیا اور اس کی تلاشی لی، خارجی بادشاہ نے مداخلت کی اور راکٹی کو حکم دیا آصف محسود کو اغوا نہ کیا جائے، آڈیو میں خارجی بادشاہ نے راکٹی دہشت گرد کو حکم دیا کہ ایم پی اے کو جانے دیا جائے اور تلاشی لینے پر معذرت کی جائے، جس پر خارجی راکٹی نے کہا کہ ایم پی اے آصف محسود کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔
ماہرین کے مطابق یہ آڈیو اس تلخ حقیقت کا واضح ثبوت ہے کہ خوارج اب خیبر پختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کے رہنماؤں کو اپنا ہمدرد مانتے ہیں اور انہیں اغوا اور بھتہ خوری سے استثنیٰ دے رہے ہیں۔






















