روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان اہم ملاقات کے بعد دونوں ممالک نے اسٹریٹجک تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
چین اورروس کےدرمیان معاہدوں پردستخط کی تقریب ہوئی،روس اور چین کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون سےمتعلق مشترکہ اعلامیہ اورمفاہمت کی 20 یادداشتوں پردستخط کیے،دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے ایک اہم معاہدے پر بھی اتفاق ہوا،چینی صدر اور پیوٹن کی ملاقات میں توانائی منصوبوں سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
روسی صدر نےکہا چین کو توانائی کی فراہمی جاری رکھنے کےلیےتیارہیں،چین اورروس کے درمیان تجارتی لین دین روبل اوریوآن کرنسی میں ہورہا ہے،دستخط شدہ دستاویزات کا مقصد اقتصادی تعاون کو جاری رکھنا ہے،چینی صدر سےبات چیت دوستانہ اورتعمیری رہی،روس اورچین کےتعلقات بےمثال سطح تک پہنچ چکے ہیں
پیوٹن نےکہاکہ روس اور چین آزاد خارجہ پالیسی پرکاربند ہیں اوردونوں ممالک بین الاقوامی سطح پر استحکام پیدا کرنےمیں اہم کرداراداکررہےہیں،چین کوتوانائی کی فراہمی جاری رکھنےکیلئے روس مکمل طور پر تیار ہے۔
چینی صدرشی جن پنگ نےکہا کہ روس اور چین ایک دوسرے کی اسٹریٹجک حمایت کو مزید مضبوط بنائیں گے اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو تیز کیا جائے گا۔




















