ایرانی پاسدارانِ انقلاب نےخبردار کرتےہوئےکہاکہ اگر دشمن نے دوبارہ حملے کیے تو جنگ خطے سے باہرپھیل جائےگی۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ امریکا اوراسرائیل نےاسٹریٹجک ناکامیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا،امریکا ایک بارپھردھمکیوں کی زبان استعمال کررہا ہے،ہم نے دشمن کے خلاف ابھی اسلامی انقلاب کی صلاحیتیں استعمال نہیں کیں۔
مزیدکہا ہمارے حملے ایسےمقامات تک پہنچیں گےجن کا آپ تصوربھی نہیں کرسکتے،آپ ہماری طاقت میدانِ جنگ میں دیکھیں گے،ہم جنگی لوگ ہیں خیالی بیانات اور آن لائن باتوں پر یقین نہیں رکھتے۔





















