پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا پری ٹور کیمپ 20 سے 23 مئی تک لاہور میں ہوگا۔
قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی اے گراونڈ میں ہوگی،پاکستان ویمن ٹیم 25 مئی کی صبح آئرلینڈ کیلئے روانہ ہوگی،پاکستان ویمنز ٹیم میزبان آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ 3 ملکی ٹی 20سیریز کھیلےگی۔
سہہ ملکی ٹی 20 سیریز 28 مئی سے 4 جون تک کھیلی جائےگی،پاکستان ویمنز ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے آئرلینڈ سے انگلینڈ پہنچے گی،آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 12 جون سے شروع ہوگا۔




















