ایران نے دوبارہ حملے کی صورت میں 90 فیصد یورینیم افزودگی کا عندیہ دیدیا۔
ایرانی نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی کا کہنا ہے کہ امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو یورینیم کو 90فیصد افزودہ کرنے پر غور کرسکتے ہیں، ایران یورینیم افزدوگی بڑھانے کے آپشن پر پارلیمنٹ میں بحث کرسکتا ہے۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ایران ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار ہے۔
باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ اب تک تو دنیا بھی سمجھ چکی ہے کہ غلط حکمتِ عملی اور فیصلوں کے ہمیشہ غلط نتائج نکلتے ہیں۔ ہم ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار ہیں، ہماری تیاری دیکھ کر وہ حیران رہ جائیں گے۔





















