ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ایران ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار ہے۔
اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج کسی بھی طرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تک تو دنیا بھی سمجھ چکی ہے کہ غلط حکمتِ عملی اور فیصلوں کے ہمیشہ غلط نتائج نکلتے ہیں۔ ہم ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار ہیں، ہماری تیاری دیکھ کر وہ حیران رہ جائیں گے۔





















