خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سرائے نورنگ بازار میں دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق سرائے نورنگ بازار دھماکے میں 7 افراد شہید جبکہ 18 سے زائد زخمی ہوگئے۔ شہداء میں 2 ٹریفک اہلکار بھی شامل ہیں۔
زخمیوں کو سرائے نورنگ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ زخمیوں میں ایک خاتون اور بچے بھی شامل ہیں۔
خوارج نے دھماکے کیلئے موٹرسائیکل پر دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے لکی مروت دھماکے کا نوٹس لے لیا، سہیل آفریدی نے آئی جی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ کہا شہداء کے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں، صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔




















