ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 268 رنز کا ہدف دے دیا۔
بنگلا دیش نے دوسری اننگ 240 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی، پاکستان کو ٹیسٹ جیتنے کےلیےکم از کم 75 اوورز میں 268 رنزبنانے ہوں گے۔
بنگلادیش نے ٹیسٹ کے پانچویں روز دوسری اننگز 152 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی۔ پانچویں دن کے آغاز پر بنگلادیش کی چوتھی وکٹ 164 رنز پر گری، مشفیق الرحیم 22 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔ پاکستان کے نعمان علی اورحسن علی کی ،3 3 وکٹیں ، شاہین آفریدی نے دو کھلاڑیوں آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ پہلی اننگز میں بنگلادیش کی ٹیم 413 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی، قومی ٹیم پہلی اننگز میں 386 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور یوں بنگلادیش کو پہلی اننگز میں 27 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔





















